کراچی سے سندھ اسمبلی کی چار خالی نشستوں پر ایم کیو ایم کے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔
سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس ایک سو ایک سے جمال احمد،پی ایس ایک سو تین سے نعیم ہدایت، پی ایس ایک سو تیرہ سے علی ارشداور پی ایس ایک سو پندرہ سے ارشد واہرہ بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں،ان کے تمام مد مقابل امیدواروں نے انتخابات سے قبل ہی اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔کراچی شہر کی یہ نشستیں ایم کیو ایم کے رضا ہارون، عسکری تقوی اور دیگر کی جانب سے دوہری شہریت کے معاملے پر استعفی دینے کے بعد خالی ہوئی تھیں۔سندھ اسمبلی کے دو حلقوں سیہون اور ٹھٹھہ میں ضمنی انتخاب مقررہ تاریخ کو ہونگے۔