خورشید شاہ نے ملکی سیاست میں 1 مرتبہ پھر ہلچل مچادی

Jan 30, 2016 | 13:59

حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں سیاسی مخاصمت میں اضافہ ہوگیا۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی جانب سے حکومت سے فوائد لینے کے الزامات کے قومی اسمبلی میں بھرپورجواب دینے کااعلان کرکےسیاسی حلقوں میں ہلچل مچادی سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم قومی اسمبلی میں تشریف لائیں ان کی موجودگی میں چوہدری نثار کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جواب دوں گا۔ قائد حزب اختلاف نے شکوہ کیا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی بقا کیلئے حکومت کا ساتھ دیا۔ حکومتی نمائندوں کی جانب سےآئے روز الزامات کے بوچھاڑ کی جاتی ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چھوٹے لوگ باتیں کرتے ہیں اور لوگ ہنستے ہیں۔ پنجاب میں میٹرو کے نام پر لوٹ مار ہورہی ہے

مزیدخبریں