امریکی اور برطانوی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اسرائیلی ڈرون اور لڑاکا طیاروں کی خفیہ لائیو ویڈیو کو ٹیپ کیا
ایڈورڈ سنوڈن کے مطابق یہ خفیہ پروگرام برطانیہ کے جی سی ایچ کیو اور امریکا کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کا مشترکا تھا جس کا خفیہ کوڈ ’انارکائسٹ‘ تھا۔۔آپریشن میں اسرائیلی ڈرونز نظام ہیک کر کے ایف سولہ طیاروں کی کاک پٹ سے ویڈیو بھی حاصل کی گئی ۔ گزشتہ 18سال سے امریکا اور برطانیہ کی طرف سے اسرائیلی ڈرونز اور لڑاکا طیاروں کی نگرانی کا خفیہ آپریشن جاری ہے۔برطانوی انٹیلی جنس سروسز نے ماہرین کو گولان کی پہاڑیوں، مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے ساتھ ساتھ لبنان اور شام کی سرحد پر اسرائیلی ڈرون پروازوں کی نگرانی کا حکم دیا تھا۔اسرائیلی ڈرونز کی2009اور 2010کے درمیان کی فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ ڈرونز میزائل سے لیس ہیں جب کہ اسرائیلی حکومت ہمیشہ مسلح ڈرونز رکھنے کی تردید کرتی آئی ہے۔اسرائیل، امریکہ، برطانیہ، اور پاکستان کے پاس مسلح ڈرونز ہیں