ہالی وڈ کی اینی میٹڈ فلم 'زوٹوپیا'شائقین کے لیے جلد نمائش کیلئے پیش کی جائے گی،فلم کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا
والٹ ڈزنی کے بینر تلے بننے والی اینی میٹڈ فلم زوٹوپیا میں جانوروں کی رنگ برنگی دنیا دکھائی گئی ہے،،جس میں مرکزی کردار ایک لومڑی کا ہے،فلم میں لومڑی پر ایک الزام عائد ہوجاتا ہے،جس کے بعد خود کو بے قصور ثابت کرنے کے لئے لومڑی ایڑی چوٹی کا زور لگادیتی ہے۔ لیکن ایسے میں بہترین پولیس اہلکار خرگوش کی کوششیں بھی اس کیس کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔کرداروں کی آوازیں معروف ہالی ووڈ فنکاروں کی جانب سے دی گئی ہیں جن میں ایدریس ایلبا، گنیفر گڈِون، جیسن بیٹ مین،جے کے سمنز اور کیٹی لوئس شامل ہیں۔ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور یہ اینی میٹڈ فلم چار مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔