گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بادلوں نے وقفے وقفے کیساتھ پانی برسایا
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مظفر آباد، راولا کوٹ، کوٹلی، بالاکوٹ ، کاکول، دیر، پارا چنار اور کالام میں بادل گرجے برسے،،، اس دوران لاہور، راولپنڈی، مری ، قصور، فیصل آباد، اسلام آباد، جھنگ اور جہلم میں بھی بارش ہوئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالم جبہ، استور اور مری میں ہونے والی برفباری نے دیگر علاقوں کا درجہ حرارت بھی گرادیا،،،، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔