بجلی کی لوڈشیڈنگ تو تھی ہی مگر گیس کی قلت نے بھی شہریوں کو بے حال کر دیا ہے۔ ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت میں بھی چار سے چھے گھنٹے روزانہ گیس کی لوڈشیڈنگ عوام پر قیامت ڈھا رہی ہے۔ رکے ہوئے گیس میٹروں نے گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ ہوٹل و ریستوران مالکان کو ایل پی جی سلنڈروں اور کوئلے کے استعمال پر مجبور کر دیا ہے۔اسلام آباد میں کوئلے کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پچاس روپے کلو تک بکنے والا کوئلہ جان لیوا بھی ہے، پر عوام کریں تو کیا کریں۔۔کوئلہ فروشوں کا کہنا تھا کہ گیس کی قلت نے ان کے کاروبار کو چمکا دیا ہے۔ کوھاٹ، لیہ، ہنگو اور دیگر علاقوں سے کوئلہ منگوا کر شہریوں کی ضروریات پوری کی جا رہی ہیں۔۔ حکومتی بدعنوانی اور نااہلی نے بجلی کے ستائے ہوئے عوام کو گیس کی قلت کا بھی تحفہ دیا ہے، عوام گیس لوڈشیڈنگ کے جلد خاتمہ کے منتظر ہیں۔
LPG سلنڈر اور کوئلہ مہنگا بھی ہے اور ماحول کیلئے خطرناک بھی
Jan 30, 2016 | 17:30