کالعدم TTP کے نائب امیر لطیف اللہ محسود نے سنسنی خیز انکشافات کیےہیں
کالعدم ٹی ٹی پی کے نائب امیر لطیف اللہ محسود نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کے لئے ٹی ٹی پی کو بھارت کی جانب سے فنڈنگ کی جاتی ہے ۔ لطیف اللہ محسود کا کہنا ہے کہ بھارت کالعدم تحریک طالبان کو تربیت بھی فراہم کرتا ہے۔ پاکستان کا سب سے بڑا دشمن بھارت ہے۔ دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کے دوران حکیم اللہ محسود سے قریبی تعلق رہا ہے۔ کالعدم تحریک طالبان اور را کا قریبی ساتھ ہے۔ لطیف محسود نے یہ بھی کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان والوں کو اسلام کی تعلیمات کا درست اندازہ نہیں۔ اس نے جیل جا کر قرآن پاک پڑھا تو حقیقت کا پتا چلا کہ اسلام کی تعلیمات کیا ہیں اور ہم کیا کر رہے تھے ۔ لطیف اللہ محسود کو افغانستان سے امریکی فورسز نے دو ہزار چودہ میں گرفتار کیا تھا اور بعدازاں امریکہ نے ہی لطیف اللہ محسود کو پاکستان کے حوالے کیا تھا