خوف اور سنسنی سے بھرپورفلم'را'کا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے

ہدایت کار جولیا ڈوکورنو کی اس فلم کی کہانی میڈیکل کالج کے چند طلبہ سے متعلق ہے جنہیں کالج میں داخلے پر انوکھی ویلکم پارٹی دی جاتی ہے،،، کالج میں ہالوون تہوار منانے کے بعد ان طلبہ میں انوکھیاں تبدیلیاں آنے لگتی ہیں اور وہ دوسروں کے خون کے پیاسے ہو جاتے ہیں، ہارر فلم کی نمایاں کاسٹ میں گیرنس میریلر، ایلا رمپ، رابا اوفیلا،لاؤرنٹ لوکاس اورجوآنا پریس شامل ہیں۔ خوف اور سنسنی سے بھرپورفلم'را' رواں سال دس مارچ کوسینیما گھروں کی زینت بنے گی۔