جرمن فٹ بال لیگ میں بائرن میونخ کی ٹیم نے ملسسل تیرویں کامیابی حاصل کرکے ریکارڈ قائم کردیا

جرمن فٹ بال لیگ کے پول میچ میں بائرن میونخ کا مقابلہ ورڈر بریمین سے تھا جس میں دونوں ٹمیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا، بائرن میونخ کے آرجِن روبن نے پہلے ہاف کے تیسویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلا دی پہلے کے آخری منٹ میں بائرن میونخ کے ڈیوڈ الابا نے دوسرا کر اپنی ٹیم کی برتری میں مزید ایک گول کا اضافہ کردیا،،، میچ کے دوسرے ہاف میں ورڈر بریمین کے میکس کروز نے گول کرکے حریف ٹیم کی برتری کم کی، تاہم بائرن مینوخ نے میچ دو ایک سے جیت لیا، فٹ بال کلب بائرن میونخ کی یہ جرمن لیگ میں یہ مسلسل تیرویں فتح ہے۔