امریکہ صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے مہاجرین پر پابندی کے حکم نامہ کا دفاع شروع کردیا
امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی سیکیورٹی پالیسیوں کے مفاذ کے بعد سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا ، یہ پابندی صرف سات ممالک کے خلاف ہے جبکہ چالیس مسلمان ملک ایسے ہیں جن کے شہریوں پر کوئی پابندی نہیں میڈیا اس معاملے کو غلط رنگ دے رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد ملک کو دہشتگردوں سے محفوظ بنان ہے ، انہوں نے کہا کہ تمام مسلمان ممالک کے شہریوں کو امریکہ آنے کی اجازت ہوگی لیکن اس سے پہلے کچھ پالیسیوں کا نفاذ ضروری ہے