پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قطری اورسونا دینے والی مرغی میں کوئی فرق نہیں

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ انصاف پر مبنی تاریخی فیصلہ دے گی۔ شریف خاندان کی چھتیس لاکھ کی بی ایم ڈبلیو ڈھائی کروڑ میں فروخت ہوئی۔ تین جعلی اکاؤنٹ لندن میں بنائے گئے۔ قطری اورسونا دینے والی مرغی میں کوئی فرق نہیں ہے عارف علوی کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف نے اپنے والد پر سارا بوجھ ڈال دیا جبکہ نوازشریف کے بچوں نے بوجھ اپنے والد پر ڈال دیا۔ اصل معاملہ اسحاق ڈار کا ہے یہ پیسہ کرپشن کا ہے جو نوازشریف باہر لیکر گئے اور کہا کہ میں کاروبار سے الگ ہوگیا عارف علوی کا کہنا تھا کہ یہ جتنے بھی پینترے بدلیں انہیں دھوبی پٹکا ضرور ماریں گے۔