پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں رم جھم کے بعد موسم ایک بار پھر سرد ہو گیا
سردی ابھی گئی نہیں ۔۔۔ پھر سے لوٹ آئی ہے،، ملک میں بارشوں کا نیا سپیل داخل ہو گیا ۔۔ پنجاب ،، گلگت بلتستان ، کشمیر ،، اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں باران رحمت ہو گی ۔۔ کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے رم جھم کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔۔ جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔۔۔ پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں خوب دھند پڑی ،، جس نے ہر شے دھندلا دی ۔۔ پھر بادل آئے اور آسمان سے رحمت برسی ۔۔ دوسری جانب پہاڑوں پر برفباری کے بعد یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے،، خون جما دینے والی سردی کو سیاح خوب انجوائے کر رہے ہیں ،، سکردو میں سب سے کم درجہ حرارت منفی سات رکارڈ کیا گیا ،،