پاناما لیکس کیس میں حکومت خط پر خط پیش کر رہی ہے: اعتزاز احسن
لاہورہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ میاں شریف کےکاروبار کرنےکا ثبوت خطوط نہیں ہو سکتے،قطری خطوط سےکسی آمدن کا جواز پیش نہیں کیا جا سکتا، قطری خط ہر منی لانڈرنگ کرنےوالوں کو بچانےکا راستہ ہے،پاناما لیکس کیس میں حکومت خط پر خط پیش کر رہی ہے،اس طرح تو ہر کالا دھن سفید ہو جائےگا،، انہوں نے کہا کہ کیا یہ عجیب بات نہیں پورا خاندان ایک دوسرےکو اربوں روپےگفٹ دے رہا ہے،شریف فیملی کےتمام افراد کےبینک اکاؤنٹس کی چھان بین تک منی ٹریل کا پتا لگانا ممکن نہیں،، قطری شہزادوں کے خطوط ثبوت ہیں کہ منی لانڈرنگ ہوئی۔ کیا عرب ملکوں میں لاکھوں ڈالر بوریوں میں رکھ کر ٹرانزیکشن ہوتی ہے؟ یہ کیسی ٹرانزیکشن ہے کہ نوٹ گدھوں پر رکھ کر آتے جاتے رہے ،، انہوں نے مزید کہا کہ پاناما لیکس کے حوالے سے کیس مضبوط ہے، نوازشریف اعتراف کرچکے ہیں کہ وہ کاروبار کرتے رہے، شریف فیملی کا کونسا فرد قطراورعرب ممالک میں کاروبار کی نگرانی کرتا تھا۔