قومی اسمبلی کا اجلاس آج سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہو گا

اراکین کے جھگڑے اور مار کٹائی سے جمعرات کے دن متاثر ہونے والی قومی اسمبلی کی کارروائی آج پھر ہو رہی ہے،،، ارکین کے جھگڑے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی نے جمعہ کے دن بھی اجلاس کی کارروائی کو آگے نہیں بڑھایا،،، قومی اسمبلی میں آج بھی گرما گرمی کا امکان ہے،،، اجلاس سے پہلے اپوزیشن جماعتوں نے مشاورت کی اور حکومت پر دباؤ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا،،، تاہم ایوان کا ماحول خراب نہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا،،، گذشتہ اجلاس میں پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان نعروں کے تبادلے کے بعد جھگڑا ہوگیا تھا جس کے بعد اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور اسپیکر ایاز صادق کے درمیان گفتگو میں معاملات سلجھانے پر اتفاق ہوا تھا۔۔