وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسیاں عوامی خدمت اورانہیں بااختیاربنانےکےلئےہیں

وزیراعظم نواز شریف سے رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے ملاقات کی ،، اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تمام ترقیاتی اورفلاحی سکیموں سےعوام کی خدمت کررہےہیں،، حکومتی پالیسیاں عوامی خدمت اورانہیں بااختیاربنانےکےلئےہیں،، منتخب ارکان اپنےحلقوں میں عوام سےقریبی رابطےمیں رہیں،، انہوں نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی صورت حال بہترہوئی ہے،، ملک میں توانائی کےشعبےمیں بھاری سرمایہ کاری ہورہی ہے،، ملک میں صحت اور تعلیم کے شعبے پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں ،، اس موقع پر غلام بی بی بھروانہ نے وزیراعظم کی قیادت میں ترقی کے سفر کی تعریف کی ،،