اسلام آباد اور پنجاب میں اٹھارہ روز سے بند سی این جی سٹیشن آج شام چھے بجے سے کھولے جائیں گے
سردی کی شدت کے باعث سی این جی سٹیشنز کی بندش کے معاملہ پر سوئی ناردرن گیس اور ایسوسی ایشن کے درمیان اختلاف پایا جاتا تھا۔ کمپنی نے پہلے تین دن کیلئے سی این جی سٹیشنز کو بند کرنے کا اعلان کیا تاہم بعدازاں یہ بندش طویل ہو گئی۔ اب سردی کی شدت میں کمی پر اسلام آباد اور پنجاب کے نو سو سی این جی سٹیشنز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی این جی سٹیشنز آج شام چھے بجے سے دوبارہ کھولے جا رہے ہیں۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ 2010کے بعد پہلی بار سردیوں میں 18دن سی این جی سٹیشنز بند رہے ہیں۔ سی این جی سٹیشنز پر ایل این جی فروخت کی جا رہی ہے۔