بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت جج کے تبادلے کے باعث بغیر کسی کارروائی کے چھ فروری تک ملتوی
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج رائے ایوب مارتھ کے تبادلے کے باعث بے نظیر قتل کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ،بے نظیر قتل کیس کی پیروی کے لیے سابق سی پی او سعود عزیز،سابق ایس پی راول خرم شہزاد سمیت تمام ملزمان عدالت پیش ہوئے، تاہم سماعت بغیر کسی کارروائی کے چھ فروری تک ملتوی کر دی گئی، واضح رہے کہ متعلقہ عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو بھی طلب کر رکھا ہے، نئے جج کی تعیناتی نہ ہونے پر کیس ایک بار پھر التو کا شکار ہو گیا ہے۔