جمہوریت میں جب وزیراعظم کے خلاف تفتیش شروع ہوتی ہے تو وہ مستعفی ہو جاتا ہے:چئیرمین تحریک انصاف عمران خان
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شریفوں کو نہیں پتہ تها کہ پانامہ کا انکشاف ہو جائے گا اور سپریم کورٹ میں تلاشی ہو گی۔ شریف خاندان کے بیانات تبدیل ہو رہے ہیں،اب کہا جا رہا کہ قطری کو پیسے کیش میں دیے،جب عدالت پوچھتی ہے کہ پیسہ آگے کیسے گیا تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا۔ چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جمہوریت میں جب وزیراعظم کے خلاف تفتیش شروع ہوتی ہے تو وہ مستعفی ہو جاتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے وعدہ معاف گواہ بنتے وقت تسلیم کیا کہ وہ نواز شریف کیلئے منی لانڈرنگ کرتے تهے۔ موجودہ چئیرمین نیب نے انہیں بری کرا دیا۔ اب جو بھی فیصلہ ہو گا پاکستان کی بہتری ہو گی۔۔ عمران خان نے مزید کہا کہ اُس ملک کا کیا مستقبل ہو گا کہ جس کے لیے منی لانڈرنگ کی گئی وہ وزیراعظم اور کرنے والا وزیر خزانہ ہے۔