وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کا ماحول خراب کیا

پاناما کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نوازشریف اورمیری تقریرمیں کوئی تضاد نہیں۔ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کا ماحول خراب کیا۔ اسمبلی میں ماحول بہتر کرنے کی ذمےداری تمام جماعتوں پر ہے۔ عمران خان چندا ادھر ادھر کر کے ہسپتال چلا رہے ہیں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا پہلے روز سے جوبیان تھا اب بھی وہی ہے۔ عمران خان پاناما کی بیساکھیوں کا سہارا لیکر دوہزار اٹھارہ کے انتخابات کی الیکشن مہم چلا رہے ہیں طلال چوہدری نے کہا کہ نوازشریف تین نسلوں کا حساب دے رہیں آپ کو بھی دینا پڑے گا۔ عمران خان کبھی ہنڈی اور کبھی سول نافرمانی کا کہتے ہیں۔ عمران خان کبھی تو پاکستانیوں کیلئے اچھی بات کردیا کریں طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کی سماعت کے حوالے سے سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار چیلنج نہیں کیا۔ عمران خان مریم نوز پر نہیں اپنی بیٹی پرترس کهائیں۔