اسمبلی رکنیت کی معطلی پر شہریار آفریدی کا بیان سامنے آ گیا۔ کہتے ہیں، الیکشن کمیشن نے انہیں معطلی کا کوئی نوٹس نہیں بھیجا

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی نے کہا کہ انہوں نے 2 نومبر 2016 کو دستاویزات جمع کرا دی تھیں۔ جب اثاثوں کی تفصیلات جمع تھیں تو رکنیت کی معطلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اگر اُن کی رکنیت معطل تھی تو سپیکر نے کشمیر سے متعلق کانفرنس میں بطور رکن قومی اسمبلی نمائندگی کیلئے کیوں کہا؟ شہریار آفریدی نے اسمبلی کی لڑائی میں اپنے کردار کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی لیکن معین وٹو نے پیچھے سے وار کیا۔ شہریار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ میرے بھائیوں کو سوئی ناردرن گیس میں تبادلہ کر کے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔ شہریار آفریدی نے قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں شریک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کسی کی جاگیر نہیں ہے۔۔