مزدوروں کو اجرتوں کی ادائیگی کے بل پر اپوزیشن کے تحفظات دور کئیے تھے،اب ایم کیو ایم اس پر پراپیگنڈہ کر رہی ہے,سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ مزدورں کی اجرتوں کے بل کا مقصد مزدور کو اس کا حق دینا ہے،مزدورں کی اجرتوں کا بل ایم کیو ایم رہنما سردار احمد کو دکھایا گیا تھا،، لیکن اب ایم کیو ایم کی جانب سے پراپیگنڈا کیا جارہا ہے,نثار کھوڑو کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم کو صوبائی خود مختاری کا کچھ نہیں پتا۔ ہم نے وہ قانون بنایا ہے جس میں ہم صوبایی خود مختاری کو استعمال کرسکتے ہیں،مزدورں کے بل کو فنکشنل لیگ نے بھی سپورٹ کیا ہے،، لیکن ایم کیو ایم پی ایس پی کے جلسے سے خفا ہے۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا تھا کہ اجرتوں کا قانون 1936 کا ہے، جس کے تحت آج یہ قانون پاس کیاگیا ہے،جو لوگ بل پر اعتراض کر رہے ہیں وہ صوبے کے خیرخواہ نہیں۔