کینیڈا کے شہر کیوبیک میں مسلح افراد کی مسجد میں فائرنگ کے نتیجے میں چھے نمازی شہید جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے

کینیڈا کے شہر کیوبیک میں اسلامک کلچرل سینٹر میں نماز عشا ادا کی جارہی تھی کہ تین حملہ آووروں نے مسجد میں گھس کر نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،اس وقت مسجد میں چالیس افراد موجود تھے،فائرنگ کے واقعہ کے بعد کینیڈین پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا،امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔۔
اسلامک سینٹر کے صدر محمد ینگوئی نے واقعہ کو ظالمانہ اقدام قراردیا، انہوں نے بتایا کہ مسلح افراد نے مسجد کے ہال میں گھس کر نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی،پولیس کے مطابق حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے،یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب ایک دن پہلے کینیڈا کے وزیراعظم نے تارکین وطن کو پناہ دینے کا اعلان کیا تھا،جسٹن ٹروڈو نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔۔۔ یہ وہی مسجد ہے جہاں پہلے بھی حملے ہو چکے ہیں،جبکہ اسلام مخالفوں کی جانب سے متعدد بار نازیبا حرکات کے واقعات بھی پیش آچکے ہیں۔