ہمارا ہدف پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہے،فائنل لاہورمیں کرالیا تو اسی سال غیر ملکی ٹیمیں بھی آئیں گی۔پاک فوج کی سپورٹ حاصل ہے,نجم سیٹھی
لاہور میں مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کاکہنا تھا کہ پی ایس ایل کے انعقاد سے متعلق بے بنیاد افواہیں اڑائیں گئیں، آئی سی سی ٹاسک فورس کےسربراہ جائلزکلارک پاکستان کادورہ کر کے گئے ہیں جو حکومت اور کرکٹ بورڈ کی جانب سے سکیورٹی کے بہتر انتظامات سے بہت متاثر ہوئے، چیئرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہورمیں کرائیں گے۔ جوپاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کی جانب ایک قدم ثابت ہوگا اوراس کےذریعے ہی عالمی کرکٹ کو واپس لائیں گے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی ختم ہوگئی،پاک فوج کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔ پی ایس ایل سے قومی ٹیم کو کھلاڑی ملیں گے، نجم سیٹھی نے مزید امید ظاہر کی کہ ٹی ٹونٹی، ون ڈے ٹیم کےحالات آئندہ چند برسوں میں بہتر ہو جائیں گے۔ نجم سیٹھی نے بتایا کہ کرکٹ کی تنظیم فیکا کو اعتماد میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔