جامعہ کراچی انتظامیہ نے طلبا کی بسوں کے غیر تدرسی کاموں کے استعمال پر پابندی لگا دی
کراچی میں پاک سر زمین پارٹی کے جلسے میں شرکاء کو لانے کے لئے جامعہ کراچی کی بس گزشتہ روز استعمال کی گئی, جامعہ کی بس کے استعمال کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد جامعہ کراچی کی ٹرانسپورٹ انتظامیہ نے نوٹس لے لیا, جامعہ کے ٹرانسپورٹ انچارج پروفیسر ڈاکٹر مدثر کا کہنا تھا کہ غلط بیانی کر کے بس سیاسی سرگرمی کے لئے استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی, انتظامیہ نے جامعہ کی بسوں کے نجی کاموں، پکنک، اور، پارٹی سمیت دیگر معاملات میں استعمال پر پابندی لگا دی گئی