شیخوپورہ میں دو نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے

تفریح کا ذریعہ بننے والی ہینڈ فری دو قیمتی جانوں کی موت کا سبب بن گئی, شیخوپورہ کے نواحی گاؤں خان پور کے قریب ٹرین جاتے جاتے دو زندگیاں بھی ساتھ لے گئی, فیصل آباد سے لاہور آنے والی نان سٹاپ ایکسپریس کی زد میں آ کر دو نوجوان جاں بحق ہو گئے, عینی شاہدین کے مطابق دونوں نوجوان ہینڈ فری لگا کر موبائل فون پر باتیں کر رہے تھے۔۔ مرنے والوں کی شناخت علی، اور، رحمان کے ناموں سے ہوئی, دونوں کی عمریں اٹھارہ سے بیس سال تھیں۔۔ حادثے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی, ٹرین حادثے کے بعد جاں بحق نوجوانوں کے ورثا نے لاشیں ریلوے ٹریک پر رکھ کر احتجاج کیا, اہل علاقہ نے ریلوے حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔۔ پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی