سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے راولپنڈی میں نوسالہ لڑکی کو جلائے جانے کے واقعہ پر نوٹس لے لیا

راولپنڈی کے علاقے رتہ مرال میں نو سالہ بچی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی تھی ،،جس سے اس کے جسم کا پچاس فیصد حصہ جل گیا ،، لڑکی کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،،میڈیا میں خبر نشر ہونے پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ،،،جسٹس ثاقب نثار نے واقعے کا نوٹس لے لیا ،، ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق عدالت عظمیٰ نے آر پی او اور ڈی ایچ او راولپنڈی سے اڑتالیس گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے