امیر جماعت الدعوۃ حافظ محمد سعید کو لاہور میں نظر بند کر دیا گیا
ذرائع کے مطابق جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کو ان کے پانچ ساتھیوں سمیت نظر بند کر دیا گیا ہے,محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق وزارت داخلہ کے احکامات پر شیڈول فور کے تحت نظر بندی کی گئی ہے, حافظ سعید کو نظر بند کرنے کے بعد لاہور میں جماعت کے مرکز اور جوہرٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ کے باہر پنجاب پولیس کی نفری کو تعینات کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق حافظ سعید کی نقل و حمل روکنے کے لیے ان کی رہائش گاہ کو سب جیل کا درجہ بھی دیا جا سکتا ہے, وزیر داخلہ چودھری نثار نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں جماعت الدعوۃ کیخلاف کارروائی کا عندیہ دیا تھا, ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کارروائی کی جائے گی, وزارت داخلہ کے مطابق حافظ سعید کا نام واچ لسٹ میں شامل ہے اور دو ہزار دس سے جماعت الدعوۃ کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے, واضح رہے جماعت الدعوۃ کیخلاف کارروائی کے لیے حکومت کو شدید عالمی دباؤ کا سامنا ہے، امریکا نے دو ہزار چودہ میں جماعت الدعوۃ کا نام دہشت گرد تنظمیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا, جبکہ بھارت پہلے دن سے حافظ سعید کو ممبئی حملوں کا ذمہ دار قرار دے کر اپنی مظلومیت کا رونا رو رہا ہے