مالم جبہ میں الپائن اِسکِی کلب کی جانب سے پہلے بین الاقوامی اسکیٹنگ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ہیں
خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں ہونے والے مقابلوں کے آخری روز سلوواکیہ کے جان جوکوبو نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ یوکرائن کےآئیوین دوسرے اور ویسلے تیسرے نمبر پر رہے، ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے پچاس مرد اور دس خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ مراکش، یونان، افغانستان،سری لنکا، یوکرائن، تاجکستان اورسلوواکیہ سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی بھی مقابلوں میں شریک ہوئے، کامیاب مقابلوں کے انعقاد سے پاکستان میں سیاحت اور بین الاقوامی اسپورٹس مقابلوں کے دروازے کھلیں گے۔ دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹویٹراکاونٹ پر مقابلوں کی تصاویرشائع کرتے ہوئے ایونٹ کو خوش آئند قرار دیا ہے اور بہتر انتظامات پر صوبائی حکومت کی کارگردگی کو سراہا ہے