پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اکیس اپریل کو لیور پول میں فائٹ کریں گے
لیور پول کےایکو ایرینامیں ہونے والی فائٹ میں عامر خان کے حریف ہوں گے کینیڈاکے فل لو گریکو ۔ عامر خان نے حال ہی میں تین باؤٹس کے لیے معاہدہ کیا ہے ، ان کا پہلا امتحان فل لو گریکو سے مقابلہ ہے۔پاکستانی نژاد عامرخان اب تک 35 فائٹ لڑ چکے ہیں ، جن میں سے 31 میں کامیابی حاصل کی ، 19 باکسرز کو ناک آؤٹ کیا ، البتہ 4مرتبہ شکست کا منہ بھی دیکھا ۔دوسری جانب فل لو گریکوکی یہ 32ویں فائٹ ہو گی،، اس سے پہلے وہ 28 میں کامیاب رہے جبکہ 15 باکسرز کو ناک آؤٹ کیا۔ عامر اور فل لو گریکو کےدرمیان فائٔٹ 21 اپریل کو ہو گی ۔