سرکاری فوج نے صعدہ صوبے میں پیش قدمی کے دوران عرب اتحاد کی معاونت سے السود کا علاقہ آزاد کرا لیا
یمن میں سرکاری فوج اورحوثی باغیوں کے درمیان جنگ جاری ہے،، گزشتہ روز باغیوں نے یمن کے عارضی دارلحکومت عدن کی کچھ سرکاری عمارتوں پر قبضہ کر لیا تھا ،، جس کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں،، سرکاری فوج نے صعدہ صوبے میں پیش قدمی کے دوران عرب اتحاد کی معاونت سے السود کا علاقہ آزاد کرا لیا ،، جھڑپوں کے دوران تیس باغی مارے گئے،، یمنی فوج نے دو پہاڑوں کو بھی باغی حوثیوں سے واپس لے لیا، عدن میں بھی سرکاری فوج نے بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں،، یمنی فوج نے حال ہی میں شہر البقع کو الجوف صوبے سے ملانے والے بین الاقوامی راستے کو بھی آزاد کرا لیا ہے،