امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 5 فروری کو اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کریں گے
ڈیمو کریٹ اسپیکر ایوان نمائندگان نینسی پیلوسی نےامریکی صدر ٹرمپ کواسٹیٹ آف دی یونین خطاب کرنےکی دعوت دے دی۔ صدر ٹرمپ 5 فروری کو خطاب کریں گے۔ امریکی صدرکاآف دی یونین خطاب جزوی شٹ ڈاون کے باعث موخرکیا گیا تھا امریکی جزوی شٹ ڈاؤن کے تنازع کے باعث امریکی صدرکا اسٹیٹ آف یونین خطاب جنوری میں ہونا تھا جومنسوخ کیا گیا تھا۔ نینسی پیلوسی نے امریکی صدر کو ایک خط کے ذریعے پیغام ارسال کیا تھا۔