وزیرخارجہ اومان کی قیادت سے بات چیت کیلئے مسقط میں ہیں
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اومان کے دوروزہ دورے پرمسقط میںہیں جہاں وہ اومان کی قیادت سے بات چیت کریں گے اور پاک اومان وزارتی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے علاوہ مختلف محکموں کے نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔اومان کی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران علاقائی اورعالمی امورپربھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔اس سے پہلے مسقط آمدپرایئرپورٹ پر شاہ محمودقریشی کاان کے اومانی ہم منصب یوسف بن علاوی اور اومان کی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔