حزب اختلاف کے بعض ارکان حکومت سے این آراوچاہتے ہیں:فواد چوہدری
اطلاعات ونشریات کے وزیرچوہدری فوادحسین نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں اور موجودہ حکومت کے رہنمائوں کااحترام ہرقیمت پربرقراررہناچاہیے۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم پارلیمنٹ اور وزیراعظم کاا حترام چاہتے ہیں۔فوادچوہدری نے کہاکہ حزب اختلاف کے بعض ارکان بدعنوانی کے مقدمات میں ملوث ہیں جو موجودہ حکومت سے این آراوچاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف نے پارلیمنٹ میں ہمیشہ قومی احتساب بیورو کے بارے میں بات کی مگرانہوں نے کراچی میں پانی کے مسئلے، بے روزگاری اور عوام کو درپیش دیگرمسائل کے بارے میں بات چیت کی ہرگزپروانہیں کی۔اٹھارہویں ترمیم کے بارے میں فوادچوہدری نے کہاکہ قوانین پرنظرثانی کی ضرورت ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیراطلاعات نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نظام میں تبدیلی کی خواہاں ہے جہاں امیروں اورغریبوں کے لئے انصاف کی یکساں فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔