داعش شام میں اپنے قبضے میں موجود آخری علاقے بھی چند ہفتوں میں کھو دے گی۔ امریکا
امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شَناہن نے کہا ہے کہ شام میں سرگرم داعش اپنے قبضے میں موجود باقی ماندہ علاقے بھی چند ہفتوں کے دوران ہی کھو دے گی۔ پیٹرک شناہن کا کہنا ہے کہ کردوں کی سربراہی میں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز داعش کے خلاف حتمی آپریشن کی تیاری کر رہی ہیں۔ ان فورسز کو دو ہزار امریکی فوجیوں کے ساتھ ساتھ امریکی اتحاد کی فضائی مدد بھی حاصل ہے۔ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز داعش کو شام کے ان زیادہ تر علاقوں میں سے پہلے ہی نکال باہر کر چکی ہیں جہاں اس دہشت گرد گروپ نے اپنی خودساختہ خلافت قائم کر رکھی تھی۔