بھارت: بیٹی کی خواہش میں بچیاں اغوا کرنے والا شخص گرفتار
بھارت میں بیٹی کی خواہش رکھنے والے 40سالہ شخص کو پولیس نے مغربی دہلی سے 2 بچیوں کے اغوا کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو میں پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم کرشن دت تیواری کو شہر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ کیمرے کے مطابق وہ ایک لڑکی کو راجوری گارڈن کے قریب بائک سے اتارتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ تفتیش کے دوران ملزم نے بتایا کہ اس کے 2 بیٹے ہیں اور اس کی خواہش ہے کہ اسے ایک بیٹی بھی مل جائے۔ملزم نے یہ بھی اقرار کیا کہ اس نے 2 ماہ قبل ہیرا نگر کے علاقے سے اس نے 6 اور 8 سالہ بچیوں کو اغوا کیا اور انہیں 2،3 دن تک اپنے گھر میں رکھنے کے بعد واپس پہنچا دیا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔