سعودی کے سرحدی علاقوں میں جانے پر پابندی
سعودی سرحدی محافظوں کے محکمے نے خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی شہری یا مقیم غیر ملکی سرحدی علاقوں کے قریب نہ جائے۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق سرحدی حفاظت پر مامور ادارے کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ ملکی سرحد کی جانب جانے والے کسی بھی شخص کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ انتباہ صحرائی سیر کے شوقین سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں کیلئے خصوصی طور پر جاری کیاگیا ہے ۔ ان علاقوں میں حفرالباطن ، الخفجی ، شمالی حدود ریجن، الشعبہ، رفحائ، العویقیلہ ، جدیدہ عرعر، طریف، الحدیثہ، حالة عمار اور حقل شامل ہیں۔ محکمہ نے سرحدی علاقوں کے قریب انتباہی بورڈ اور حفاظتی رکاوٹیں بھی کھڑی کردی ہیں۔