زمینوں پر قبضہ کیس ،( ن) لیگی رہنما افضل کھوکھر، سیف الملوک کھوکھر اور شفیع کھوکھر کو ضمانت پر رہا
سیش کورٹ نے زمینوں پر قبضہ کرنے کے کیس میں( ن) لیگی رہنما افضل کھوکھر، سیف الملوک کھوکھر اور شفیع کھوکھر کو ضمانت پر رہا کردیا ہے۔لاہور کی سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا نے کیس کی سماعت کی۔تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ تھانہ نواب ٹاون میں پٹواری غلام دستگیر کی مدعیت میںتینوں بھائیوں کے خلاف زمین پر قبضے کا مقدمہ درج ہوا تھا اور تینوں بھائیوں نے سیشن کورٹ میں عبوری ضمانت قبل از گرفتاری دائر کر رکھی تھی۔عدالت نے مدعی غلام دستگیر کے پیش نہ ہونے کی صورت میں افضل کھوکھر کی درخواست ضمانت منظور کی اورایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کی درخواست ضمانت جرم قابل ضمانت ہونے کی بنیاد پر ضمانت منظور کی گئی۔ افضل کھوکھر نے درخواست ضمانت واپس لے لی تھی تاہم اس پر ملزم کے وکیل نے موقف اپنایا تھا کہ کیونکہ افضل کھوکھر پولیس کو اس مقدمے میں مطلوب نہ تھا۔افضل ندیم کھوکھر کے خلاف تھانہ نواب ٹائون میں زمینوں پر قبضے کی دفعات کے تحت برطانیہ میں مقیم محمد علی ظفر کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں ڈالنے کا حکم بھی دے رکھا ہے۔