کیوموبائل اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، کراچی کنگز کے سفر میں کیو موبائل کمپنی نے پلاٹینم اسپانسر بن کر قدم ملالیے۔
معاہدے کی تقریب میں کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم، سی ای او طارق وصی اور چیئرمین کیوموبائل ذیشان اختر نے شرکت کی۔ اس موقع پر کراچی کنگز کی جانب سے ذیشان اختر کو کراچی کنگز کی آفیشل جرسی پیش کی گئی۔ اس موقع پر سی ای او کراچی کنگز طارق وصی نے کہا کہ کیو موبائل کا پی ایس ایل کی مقبول ترین فرنچائز سے جڑنا خوش آئند ہے، کراچی کنگز کا پلاٹینم اسپانسر بننے پر ذیشان اختر نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اب ملک کے ہر کونے تک کراچی کنگز کے شیروں کی دھاڑ گونجے گی، شیروں کی آواز کیو موبائل پھیلائے گا۔