وزیراعظم عمران خان سےعاطف خان اورشہرام ترکئی کی ملاقات
وزیراعظم عمران خان سے خیبر پختونخوا کے برطرف وزرا عاطف خان اورشہرام ترکئی نے ملاقات کی اور وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے خیبر پختونخوا کے برطرف ہونے والے وزرا عاطف خان اورشہرام ترکئی نے ملاقات کی اور وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔دونوں برطرف وزرا نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کےساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈسپلن سب کو فالو کرنا پڑے گا۔تاہم عاطف خان اور شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جو ذمہ داری سونپیں گے انہیں قبول ہے ۔ واضح رہے کہ26 جنوری کو گورنر خیبرپختونخواہ کی جانب سے وزیراعلی محمود خان کے خلاف سازش کرنے پر صوبائی کابینہ کے تین وزراء شہرام ترکئی ، عاطف خان اور شکیل احمد کو عہدے سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔اعلامیے کے مطابق تینوں وزراء پریشر گروپ کے کرتا دھرتا تھے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہرام ترکئی وزیرِ صحت، عاطف خان سینئر وزیرِ کھیل، ثقافت اور سیاحت جبکہ شکیل احمد وزیرِ ریونیو اور اسٹیٹ تھے۔گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے تینوں صوبائی وزراء کو فارغ کیا تھا۔