کراچی: رینجرز کی کارروائیاں,16 ملزمان گرفتار
کراچی شہر میں سندھ رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق رینجرز نے یہ کارروائیاں کراچی کے علاقوں چاکیواڑہ، پی ای سی ایچ ایس، الفلاح اور دیگر علاقوں میں کی ہیں۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے یہ ملزمان بھتہ خوری، ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی کے جرائم میں ملوث ہیں۔رینجرز ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ان گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کی گئی ہے۔ترجمان سندھ رینجرز نے یہ بھی بتایا ہے کہ قانونی کارروائی کے لیے ان تمام ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔