چین میں موجود غیر رجسٹرڈ طلبا کو فوری پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ رجسٹرڈ ہونے کی ہدایت
چین میں موجود غیر رجسٹرڈ طلبا کو فوری پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ رجسٹرڈ ہونے کی ہدایت ہے ۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان وزارت خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ چین کے علاقے ارومچی سے ہمیں پروازیں لیٹ ہونے کی وجہ سے پاکستانیوں کو مشکلات کی اطلاعات ملی ہیں۔ پاکستانی شہریوں کی حفاطت یقینی بنانے کیلئے چینی سفارتخانے کے تعاون سے طلبہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔اس معاملے میں حکومت متحرک ہے اورصورتحال پر پوری نظر رکھے ہوئے ہے۔اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایاجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ’چین میں موجود جو پاکستانی طلبا سفارتخانے کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں انھیں فوری طور پر رجسٹرڈ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیجنگ میں موجودپاکستانی سفارتخانہ مستقل طور پر چین میں موجود تمام پاکستانی طالبعلموں سے رابطہ کیا ہے۔جو طلبہ رجسٹرڈ نہیں ہیں ان کیلئے ایمرجنسی نمبر ز جاری کئے ہیں تاکہ ان کی مدد کو بھی یقینی نہیں بنایاجاسکے۔