لاکھوں روپے مالیت سے ازسر نو تعمیر ہونے والا سمبڑیال شہر کا منی چلڈرن پارک حکومتی عدم توجہ کی بناء پر زبوں حالی کاشکار
لاکھوں روپے مالیت سے ازسر نو تعمیر ہونے والا سمبڑیال شہر کا منی چلڈرن پارک حکومتی عدم توجہ کی بناء پر زبوں حالی کاشکار، شہریوں کو پریشانی حکومتی توجہ نہ ہونے سے پارک کی خوبصورتی اورپارک میں آنے والے بچوں کو صحت افزاء ماحول دینے کے لیے لگائے گئے بہت سارے قیمتی پودے ٹوٹ گئے سیالکوٹ : پودے مرجھا کر بالکل ختم ہوگئے، رات کو روشنی کیلئے نصب خوبصورت قیمتی لائٹس بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار پارک کی بیرونی دیواروں پر لوگوں نے فلیکسیں لگا لگا کر سٹیل کے کیلوں سے دیواروں کو خراب کردیا ہے، سماجی کارکن ملک ناصر محمود پارک کی بیرونی خوبصورتی میں بھی کمی آچکی ہے، صفائی کے ناقص انتظام کی بناء پر بچوں کا یہ اکلوتا پارک کچرامنڈی کامنظر پیش کرتا ہے پارک کی مناسب دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی کی جائے، شہری شفیق احمد