چیخنا چلانا جعلی راجکماری کا مقدر بن چکا ہے ،فردوس عاشق
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہچیخنا چِلانا اور رونا دھونا اِن جرائم پیشہ، قبضہ مافیا اور ان کی سرپرست جعلی راجکماری کا مقدر بنچکا ہے ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں کہا کہ کھوکھر برادران کا نمائندہ چیخ و پکار کے بجائے غریب کا درد بھی محسوس کرتا، یہی وہ کرپٹ لوگ ہیں جن کو رلانے کا وعدہ کپتان نے قوم سے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کی سرپرست جعلی راجکماری کی کنیز اول اپنی مالکن کے احکامات کی تابعداری میں بے فائدہ پھرتیاں دکھاتی رہی، چیخنا چِلانا اور رونا دھونا اِن جرائم پیشہ، قبضہ مافیا اور ان کی سرپرست جعلی راجکماری کا مقدر ہوچکا، کھوکھر صاحب، ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا، آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا ۔