روس کے ساتھ تنازع کے بارے میں مغرب افراتفری نہ پھیلائے: یوکرینی صدر
کیف: یوکرین کے صدر ولاد میر زیلینسکی نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ تنازع کے بارے میں مغرب افراتفری نہ پھیلائے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے صدر ولاد میر زیلینسکی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حملے کی خبروں نے یوکرین کی معیشت کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور کچھ ممالک کے معزز رہنما یہ کہہ رہے ہیں کہ کل جنگ ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ افراتفری اور گھبراہٹ پھیلانے والے بیانات ہمارے ملک کو مہنگے پڑیں گی اور ملک میں عدم استحکام یوکرین کے لیے بڑا خطرہ ہے۔