کورونا نے پاکستان میں پھر خطرے کی گھنٹی بجادی،شرح12.46 فیصد پر پہنچ گئی۔
خطرناک عالمی وباءکورونا وائرس کے پاکستان بھر میں وار جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 29 افراد جاں بحق جبکہ 7ہزار 963 افراد اس کا شکار ہو گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 12.46 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار248 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں 14 لاکھ 18 ہزار 11 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، 12 لاکھ 88 ہزار 738 صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ملک بھر میں 7ہزار 978 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھرمیں کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 738 ہو گئی۔
Statistics 30 Jan 22:
— NCOC (@OfficialNcoc) January 29, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 64,016
Positive Cases: 7978
Positivity %: 12.46%
Deaths :29
Patients on Critical Care: 1455
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹےکےدوران 64 ہزار 16 کورونا ٹیسٹ کیےگئے جبکہ تاحال ملک بھرمیں 2 کروڑ 49 لاکھ 57 ہزار306 کوروناٹیسٹ کیے جا چکےہیں۔ کورونا سے متاثر 1455 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 76 ہزار 420،سندھ میں 5 لاکھ 40 ہزار 23 کیسز، خیبرپختونخواایک لاکھ 92 ہزار 519اوربلوچستان میں 34 ہزار 348 کیس رپورٹ ہیں۔ اسلام آبادایک لاکھ 26 ہزار 473،گلگت بلتستان میں 10 ہزار 642 کیسز جبکہ آزادکشمیرمیں کورونامریضوں کی تعداد 37 ہزار 572 ہوگئی ہے۔