پی ایس ایل 7: آج اسلام آباد یونائیٹڈ پشاور زلمی سے اور لاہور قلندر کراچی کنگز سے ٹکرائیں گے۔
پاکستان سپر لیگ سیون کا میں آج پھر دو میچز کھیلے جائیں گے۔ آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں پشاور زلمی کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی جبکہ پشاور زلمی اپنا دوسرا میچ کھیلے گی۔ اور دوسرے میچ شام ساڑھے 7بجے ہوگا جس میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں اِن ایکشن ہو گی۔ کراچی کنگز نے ایونٹ میں اب تک دو میچز کھیل لیے ہیں، دونوں میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ لاہور قلندرز کو پہلے میچ شکست ہوئی تھی۔