کراچی:زیر زمین پانی کی ٹینک میں دھماکہ،6افرادزخمی

کراچی میں سچل غازی گوٹھ کے قریب گھر میں پانی کے ٹینک میں گیس بھر جانے سے افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قائم مکان میں پانی کے زیر زمین ٹینک میں دھماکے سے ٹینک کے اوپر والی چھت متاثر ہوگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمی ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان کے ہیں جبکہ یہ واقعہ صبح 9 بجے گھر کے اندر پیش آیا تھا۔ واضح رہے کہ زخمی ہونے والے 3 افراد کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ 3 افراد کو ڈاو کے اوجھا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ مزید کوئی زخمی اب جائے وقوعہ پر موجود نہیں ہے۔