اپوزیشن کے اتحاد کا حال سب نے سینیٹ میں دیکھ لیا: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی
ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے اپوزیشن شوق سےلانگ مارچ کرے۔ اپوزیشن کے اتحاد کا حال سینیٹ میں دیکھ لیا۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن عدلیہ ہے۔ من پسند فیصلے سننے کی عادی ہے۔ اسی لئے ماضی میں عدلیہ پر حملے بھی کر چکی ہے ۔ اسٹیٹ بنک اب بھی مقننہ اور اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو جواب دہ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ مسلمان زائرین کے ساتھ ساتھ ہندو کونسل پاکستان کے ویزوں پر بھی بھارت حیلے بہانوں سے کام لے رہا ہے ۔ پوری دنیا میں بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کو چین بھی متنازعہ علاقہ سمجھتا ہے - وزیر اعظم چار فروری کو چین کا دورہ کریں گے ، جس میں افغانستان سمیت خطے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا -