پی ایس ایل7: قلندرز کیخلاف کنگز کا عمدہ آغاز، شرجیل کی ففٹی, ایک وکٹ کے نقصان پر 88 رنزلیے

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں روایتی حریف کراچی کنگز کے خلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے لیگ کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
اوپنرز بابر اعظم اور شرجیل خان نے اپنی ٹیم عمدہ آغاز فراہم کیا اور نصف سنچری شراکت قائم کی۔شرجیل نے جارحانہ انداز اپنایا اور سمیت پٹیل کو چھکا لگا کر 33 گیندوں پر ففٹی مکمل کی۔کراچی کنگز نے اب تک 11 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 88رنز بنائے ہیں۔میچ کے لیے لاہور قلندرز نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور گزشتہ میچ کی ٹیم کو برقرار رکھا ہے البتہ کراچی کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
کراچی نے اپنی فائنل الیون میں صاحبزادہ فرحان اور عمید آصف کو شامل کیا ہے۔