پنجاب نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا تو عمران خان کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی: بلاول بھٹو
سرگودھا : بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے پنجاب نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا تو عمران خان کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔سیال شریف میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے حکومت پر زبردست تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران عوام کے حقوق پر حملہ آور ہیں۔ مل کر کٹھ پتلی کو بھگائیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آج کسان کو نہ تو فصل کی قیمت مل رہی ہے اور نہ ہی کھاد کا حصول ممکن ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کسانوں کو عزت دی۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں تبدیلی کے نام پر آئی ایم ایف سے ڈیل چل رہی ہے۔ حکومت نے پچاس لاکھ گھر تعمیرکرنے کا نعرہ لگایا اور لوگوں سے سروں کی چھت چھین لی۔ اب جیالے حکومت کے خلاف کھڑے ہو چکے ہیں۔